• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہم اتنے بے حس ہوتے جا رہے ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے فطرت کو نقصان پہنچا کر اپنے لئے مسائل پیدا کرنےمیں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ آج کل سڑکیں وغیرہ بنانے کیلئے لا تعداد درخت کاٹے جا رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گنجان آباد شہروں میں پہلے ہی دھوئیں کی کثرت کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے عوام کو طرح طرح کی مہلک بیماریوں کا سامنا ہے لہٰذا درخت کاٹنے کی بجائے نئے درخت اور پودے لگانے چاہئیں تاکہ وہ ماحول میں موجود زہریلی گیسوں کو جذب کر سکیں اور ہمیں سانس لینے کے لئے صاف ہوا اور رہنے کیلئے ایک اچھا ماحول میسر آ سکے۔ حکومت خصوصاً محکمہ جنگلات کو اس حوالے سے سخت قانون سازی کرنی چاہئے اور درخت کاٹنا قابل سزا جرم ٹھہرانا چاہئے تاکہ معاشرے میں خوشگوار ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔
(محمد عبید)
obaid_16@yahoo.com
تازہ ترین