• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موقع ملنے پر بھارت کیخلاف بھی پرفارمنس دےسکتا ہوں،فہیم اشرف

برمنگھم (جنگ نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف موقع ملا تووہ بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ بیٹنگ کے دوران پریشر محسوس نہیں ہوا، میں نے ویسے ہی کرکٹ کھیلی جیسے ڈومیسٹک کے میچز کھیلتا ہوں۔ حسن سے کہا تھا ہمیں دو اوورز ایسے چاہئیں جن میں 15،20 اسکور کریں، ہم اپنے منصوبے میں کامیاب رہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ میرا پہلا میچ تھا اس لیے جب بولنگ کے لیے میدان میں اترا تو اس وقت پریشر تھا لیکن بیٹنگ کے دوران پہلی ایک دو گیندوں پر ہی پریشر تھا لیکن اس کے بعد ایسا دبائو محسوس نہیں ہوا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے پریشر ہوتا ہے لیکن ان کے خلاف کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ، اگر مجھے ان ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع تو اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا ۔
تازہ ترین