• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے دوسرا ون ڈے، بال ٹیمپرنگ تنازع پر ڈیویلیئرز برہم

سائوتھمپٹن ( جنگ نیوز ) جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بولرز پر امپائرز کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا شبہ ظاہر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے تازہ تنازع کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے کچھ غلط نہیں کیا۔ مہمان ٹیم اس وقت مشکل میں گھر گئی جب اننگز میں 34ویں اوور میں امپائرز نے گیند کی حالت پر شکوک کا اظہار کیا، اس وقت ڈیویلیئرز اور امپائرز میں بحث ہوگئی۔ میچ کے بعد ڈی ویلیئرز نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ امپائرز مجھے بال ٹیمپرنگ کا ملزم بنانا چاہتے تھے۔
تازہ ترین