• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرورسٹی ویمنز شطرنج میں بحریہ یونیورسٹی کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی ویمنز شطرنج چیمپئن شپ میں بحریہ یونیورسٹی دو میچ جیتے ایک ڈرا کیا۔ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی انٹر ورسٹی شطرنج ویمنز چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنس لاہور، اقراء یونیورسٹی کراچی، امپیریل کالج لاہور، لاہور کالج اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان مقابلے ہوئے۔ بحریہ یونیورسٹی کی گرلز شطرنج ٹیم نے پہلی بار شرکت کی اور دو کامیابیاں حاصل کیں۔ عمدہ کارکردگی پر ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کموڈور محسن حیات ملک نے ٹیم اور آفیشل کو مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین