• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد سکندر باکسنگ ٹورنامنٹ سندھ اے نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک اسد سکندر سندھ بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ سندھ اے نے جیت لیا۔ بلوچستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا بہترین باکسر بلوچستان کے ذاکر حسین کو قرار دیا گیا۔ ملک اسپورٹس کمپلکس کوٹری حیدر آباد میں کھیلے جانے والے دوروزہ باکسنگ مقابلوں کے پہلے روز20 فائٹس ہوئیں۔ جن میں بلوچستان کے 7 میں4 باکسرز، سندھ اے کے9 باکسرز، سندھ بی کے 6 اور سندھ سی کا ایک باکسر فائنل میں پہنچا۔ ٹورنامنٹ کے آخری دن10 ویٹ کیٹگری میں فائنل ہوئے جن میں سندھ اے کے9 میں سے 5 باکسرز نے گولڈ، بلوچستان کے 4 میں سے3 نے گولڈ اور سندھ بی کے6میں سے2 نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ سندھ اے نے مجموعی طور پر 5گولڈ، 4سلور اور ایک برانز میڈل جیتا۔ بلوچستان نے 3گولڈ، 2 سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں ڈی ایس او سندھ اسپورٹس بورڈ حیدر آباد مخدوم ارشاد، راجہ سکندر ایڈووکیٹ، زاہد بلوچ نے کامیاب باکسرز میں ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ میں سندھ کی تین ٹیمیں سندھ اے، سندھ بی او ر سندھ سی کے نام سے شرکت کی اور بلوچستان کی ٹیم میں سات باکسر کے ساتھ ایک کوچ، منیجر اور ریفری جج شامل تھے۔
تازہ ترین