• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رگبی ورلڈ لیگ کا اکتوبر میں انعقاد، میزبانی آسٹریلیا ونیوزی لینڈ کرینگے

میلبور ن (جنگ نیوز )رگبی لیگ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرینگے۔ دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اس سے قبل دونوں ممالک 1968ء اور 1977ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقابھی دوڑ میں شامل تھا تاہم تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے، امید ہے دونوں ممالک ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔ ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ شیڈول میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔
تازہ ترین