• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمارا سنگاکارا کی انگلش کرکٹ میں مسلسل 5 سنچریز

لندن(آئی این پی) سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے مسلسل 5 سنچریاں بناکر ریکارڈ بنا دیا۔سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا 40 ویں سالگرہ سے صرف 5 ماہ پہلے اور اپنے کیریئر کا آخری فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں، مگر ان کی جانب سے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سرے کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے وہ مسلسل 5 فرسٹ کلاس سنچریاں اسکور کرنے والے تاریخ کے آٹھویں کرکٹر بن گئے، انھوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گزشتہ 4 میچز کے دوران 136، 105، 114 اور 120 کی اننگز کھیلی تھیں، اب ایسیکس کے خلاف جاری میچ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری جڑ دی۔
تازہ ترین