• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کو ہونے والی دی سمر کپ کی ریس لولی بے بی کے سوار علی حسن نے جیت لی جس کے اختتام پر مہمان خصوصی عرفان مہدی نے فاتح گھوڑے کے مالک کو کپ دیا۔ اتوار کو مجموعی طور پرپانچ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو ریسوں میں کامیابی کے ساتھ سوار ایم کیف نے جیت کی ڈبل مکمل کی، انہوں نے چوتھی ریس میں لوٹ لو اور پانچویں میں فنٹاسٹک گیم پر فتح سمیٹی، پہلی ریس میں کامران ٹیسوری کے گھوڑے چرلوٹ پر ایم امجد اور دوسری میں بلیک ٹائیگر پر اے حکیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین