• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، حکومتی دعوےدھرےرہ گئے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی اشیا کے نرخوں کوبھی آگ لگ گئی ہے حکومت اورانتظامیہ کی طرف سے سستے رمضان بازاروں کے دعوے محض اعلانات ہی ثابت ہوئے ہیں بہاولپورکی مارکٹیوں میں پھلوں کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورہوگئے ہیں کیلا  160 روپے سے200 روپے درجن فروخت کیاجاتارہاجبکہ رمضان سے قبل اس کے نرخ80 روپے فی درجن تھے سیب 450 روپے کلوتک فروخت کیاجاتارہا آلو بخارہ بھی300 روپے فی کلوفروخت ہوتارہا اسی طرح خوبانی، آڑو اورانار200 سے250 روپے کلوفروخت ہوئے لیموں کے نرخ انتہائی بلندترین سطح کوچھورہے ہیں بہاولپورمیں لیموں 260 روپے فی کلوگرام فروخت کیاگیاہے۔انتظامی افسران محض فوٹوسیشن کیلئے منڈیوں اوررمضان بازاروں کے چکرلگاتے رہے لیکن نرخوں کوکنٹرول کرنے اورقابومیں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کیلئے تیار ہی نہیں ہوئے۔شہریوں نےحکام بالاسےنوٹس لینےکامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین