• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں ، عہدیدارسرائیکستان قومی اتحاد

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں ،غریب دشمن بجٹ پیش کیا گیا، سرائیکی وسیب کومکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ، نشتر گھاٹ پل کیلئے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ، مظفر ،ڈیرہ ڈبل روڈ کیلئے کوئی فنڈ مختص نہیں کئے گئے، زراعت کی ترقی کیلئے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا، غریب مزدوروں کی اُجرت کم از کم 30 ہزار روپے مقرر ہونی چاہیے  ، غریب اور بے سہارا لوگوں کیلئے کالونیاں بنائی جائیں ، یہ بات سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر عہدیداروں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس حاجی عبدالغفور خان لغاری ،عبدالحکیم خان لغاری ،خلیل احمد خان چنگوانی، سید صفدر حسین شاہ، منور خان لغاری، محمد عمران بھٹی نے کہی، سرائیکی وسیب کے ستر ارکان اسمبلی میں سے کسی نے بھی بولنے کی جرأت نہیں کی، اور نہ ہی کوئی بائیکاٹ کیا ، ایسا لگتا ہے یہ میاں برادران کے خریدے ہوئے ارکان ہیں ان کی اپنی کوئی ذاتی حیثیت نہیں ہے  اس موقع پر مہر اجمل کھکھ، مہر حسین چنگوانی، عبدالحکیم  لغاری، عبدالعزیز   لغاری،  غلام یٰسین ماچھی،  غلام سرور ڈکھنہ، غلام مصطفی بھپلا، عارف لغاری، عظیم  چانڈیہ، شمل   چانڈیہ، عمران    سہرانی، غلام فرید  صدقانی موجود تھے۔
تازہ ترین