• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدنی دسترخوان یکم رمضان سے فعال کر دیئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان( پ ر) ضلع ڈیرہ غازیخان میں مدنی دسترخوان یکم رمضان سے فعال کر دیئے گئے ہیں ۔ افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مدنی دسترخوان کا معائنہ کریں گے ۔ اشیاء کے نمونے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روزہ داروں کو عزت و تکریم کے ساتھ افطاری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مخیر حضرات کے تعاون سے بس ، ویگن سٹینڈ ، ریلوے سٹیشن ، ہسپتال اور دیگراہم کاروباری و عوامی مراکز پر مدنی دسترخوان کا اہتمام کیا جائے ،علاو ہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر کے ہمراہ مسلسل دوسرے روز بھی علی الصبح سبزی منڈی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا ۔ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کی ۔ وہ مختلف اشیا  کے سٹالز پر گئے اور نیلامی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنراللہ رکھاانجم نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے بیشتر کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ،دریں اثناڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ٹرائیبل ایریا کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں میں آٹا اور چینی کے سیل پوائنٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین