• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاگیردار وں نے سیاست کو کاروبارسمجھ لیا ہے، ملک رمضان جڑھ

ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار )سردار جاگیردار، وڈیرے پرانے سیاسی کھلاڑی سیاست کو کاروبارسمجھ کرخوب مزے لیتے ہیں اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، قوم کو لیڈر کی پہچان ہوگئی ہے ، یہ بات پی ٹی آئی کے سینئر ملک  رمضان جڑھ نے سرائیکی شاعر عاشق خان صدقانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی،  انہوں نے کہا کہ اگر اس بار بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ ہم نے خود گنوادیاتوپھر حالات بھوک ننگ سے آتھوپیا جیسا ہو سکتا ہے ہمارے سابقہ نمائندوں نے لوٹ مار کرکے اپنے محلات بیرون ملکوں میں بنا رکھے ہیں قوم کو پتہ ہے یہ ملک ہمار ا ہے اور ہم نے ہی رہنا ہے اب فیصلہ بھی قوم نے خود کرنا ہے ہر شخص نے اپنے اپنے گھرکی ذمہ داری لینی ہے اور پھر تبدیلی آچکی ہے ۔
تازہ ترین