• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، مشتاق کھوسہ

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ملک کو غلط اور کرپٹ حکمرانوں نے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، سیاسی جماعتوں نے مزدوروں کے نام پر سیاست کی اور سبز باغ دکھاکر اقتدار کے مزے لوٹے ، یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر  مشتاق خان کھوسہ ،تحصیل صدراخوند عبدالجلیل سعد خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری غضنفر قیصرانی نے بلاک چورہٹہ میں   اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ضلعی نائب صدر ڈاکٹر حفیظ اﷲ لغاری ،تحصیل سینئرصدر فاروق   شوری،تحصیل جنرل سیکرٹری   جاوید حیدر لُنڈکے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنا ن نے شرکت کی۔
تازہ ترین