• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا ٹنڈوجام میں فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے اپنے حلقہ انتخاب ٹنڈوجام میں فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹنڈوجام کے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی تھا،الیکشن مہم کے دوران ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہوکر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے جدوجہد کریں گے،اس سلسلے میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ لگایا جارہا ہے جس سے شہریوں کو صاف اور معیاری پانی میسر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں صحت کے حوالے سےسہولتوںکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سینٹر کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے عوام کو علاج ومعالجہ کی سہولتیںبہتر انداز میں مل سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ حیدرآباد دیہی کی تمام یونین کونسلز کی ڈسپنسریاں نئی بنائی جارہی ہیں اور نئے اسکول بھی تعمیر ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین حاجی بدر احمد میمن، طارق شاہ جاموٹ،شاہ جہاں پنہور،ذیشان میمن،محمد تھیبو،محب علی مری،ایوب مگسی و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین