• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر ریلی کا انعقاد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا،شرکاءنے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ پاکستان مسلم (ن )ضلع حیدرآباد کے کارکنوںنے پارٹی کے ضلعی صدر محمد حنیف صدیقی کی قیادت میں اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک یوم تکبیر ریلی نکالی جس میں شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کی صدر امینہ بھٹی،عبدالوحید انقلابی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم نے 28مئی1998ءمیں پاکستان کی سا لمیت اور دفاع کے لئے ایٹمی دھماکےکرکے ملک دشمنوں کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جو اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین