• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں قیام امن کے لئے پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) رمضان المبارک میں امن وامان کے قیام،مساجد محافل تراویح و شبینہ کے لئے حیدرآبادپولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا، پولیس کمانڈوز سمیت 2 ہزار سے زائداہلکار تعینات اوراہم مساجد اورحساس مقامات پر کیمرے نصب کئے جائیں گے، سیکورٹی پلان جمعرات کو منظوری کے لئے ایس ایس پی حیدرآبادکوبھیج دیاگیا ہے جبکہ عید کی خریداری اور مرکزی مارکٹیوں میں پولیس کے شکایتی مراکز قائم کرکے ٹریفک کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، مشکوک افراد کی نگرانی کے لئے لطیف آباد جامع کلاتھ مارکیٹ اور سٹی میں واچ ٹاور بھی نصب کئے جائیں گے ۔جنگ کے رابطے پر ڈی آئی بی انچارج نے بتایا کہ پولیس کمانڈوز سمیت دو ہزار سے زائد پولیس نفری رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیاماورٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کے قیام کے لئے تعینات کی جائے گی، اہم مساجد،بازاروں،خریداری کے بڑے مراکز میں کیمرے نصب اورپولیس کے شکایتی مراکز اور واچ ٹاور قائم کئے جائیںگے، علاوہ ازیں بازاروں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے رضاکار بھی تعینات ہونگے۔
تازہ ترین