• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کالج کالی موری کو یونیورسٹی کادرجہ دیا جائے، صابرقائم خانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ شہرکی عظیم درسگاہ گورنمنٹ کالج کالی موری کے سوسال پورے ہونے پر کالج کو یونیورسٹی کادرجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن سندھ اسمبلی صابر حسین قائم خانی نے اپنے رابطہ آفس میں طلبہ و طالبات کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران تعلیم کو تعصب کی عینک سے دیکھیں گے تو معاشرے کبھی ترقی نہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر اعلی تعلیم کےلئے کبھی وفاقی حکومت تو کبھی صوبائی حکومت کی طرف دیکھتا ہے مگر اسے صرف تسلیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی ترقی و خوشحالی فروغ علم پرمبنی ہے اسلئے گورنمنٹ کالج کالی موری کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
تازہ ترین