• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات او ر واقعات، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات ووقعات میں7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں سمیع ولد حامد جاں بحق جبکہ وسیع ولد محمد حنیف زخمی ہو گیا،سرجانی ٹاؤن عبداللہ موڑ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار30سالہ شہزاد ولد غلام سرور جاں بحق ہو گیا،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیورواقعہ کے بعد فرار ہو گیا، ناردرن بائی پاس ایم ڈی موڑ کے قریب ٹریلر کا ڈارئیور اور کلینر ٹائر تبدیل کر رہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے آنے والا ٹریلر اس سے جاٹکرایا جسکے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ عباسی شہید اسپتال میں شناخت 35سالہ شفقت اور 23سالہ جون عباس کے نام سے ہوئی ہے، کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر بیٹھے تین افراد زخمی ہو گئے ،انھیں جناح اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج 16سالہ ارسلان نے دم توڑ دیا جبکہ دیگر دو افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، ڈیفنس خیابان حافظ سلطان مسجد کے قریب واقع بنگلے کے کمرے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچی ۔پولیس کے مطابق مذکورہ بنگلے کے مالکان گھر میں موجود نہیں تھے تاہم انکے تین ملازمین گھر میں موجود تھے۔جس کمرے میں آگ لگی وہاں40سالہ ایاز نامی ملازم سو رہا تھا جو جھلس گیا اور بعد ازاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار اے ایس آئی خان زمان جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی قائد آباد تھانے میں تعینات تھا۔
تازہ ترین