• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی کا بحران ترقیاتی کام بھی متاثر ہو رہے ہیں،علی احمر

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان اور عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، کراچی میں پہلی سحری کے دوران بجلی کی بندش کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔کے الیکٹرک نے وزیر اعلیٰ کورمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجود بجلی کی بندش وزیر اعلیٰ کے اختیارا ت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔لوڈشیدنگ کی وجہ سے پورے شہر کو پانی کے بحران کا بھی سامنا ہے اور ترقیاتی کام التوا کا شکا ر ہیں۔
تازہ ترین