• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان تزکیہ نفس،عبادت الٰہی کا مہینہ ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے،علما

کراچی( پ ر) پاکستان علماء و مشائخ کونسل اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے اشتراک سے استقبال رمضان کانفرنس مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن میں ڈاکٹر شیخ مبشر عالم کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ رمضان تزکیہ نفس،عبادت الٰہی اور احکام خدا وندی کی تکمیل کا مہینہ ہے ،مولانا امیر عبداللہ جونا گڑھی نے کہا کہ ہمیں اپنے قول و فعل اور اخلاق و کردار سے بہتر مسلمان ثابت کرنا ہوگا ،علامہ سجاد شبیر رضوی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اس ماہ مقدس میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں ،،سہیل مرزا نے کہا کہ موجودہ پر آشوب دور میں یکجہتی امت کیلئے کام کرنا ہوگا ۔جلسے سے ایم پی اے سیف الدین خالد،کیپٹن وسیع حسن،دانش عابدی،مولانا کریم ،قاری انور ،محمد شفیق قادری،پیپلز پارٹی کے رہنماء سہیل عابدی،مولانا غلام عباس ،شبر رضاء ،حسن مہدی ،رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین