• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف ہائیکورٹ میں فریق بننے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے عوام کی جانب سے فریق (انٹر وینر )بننے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پیر 29مئی کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائیں گے اور عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوں گے،دریں اثناء حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام تر دعوؤں کے باوجود پہلے روزے کی سحری میں شہر کے بہت سے مقامات پر لوڈ شیڈنگ کے باعث کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کے لیے عذاب بن چکی ہے ،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حق کے لیے کے الیکٹرک کے خلاف ہر قانونی ،آئینی اور جمہوری طریقہ اختیار کر ے گی اور عوام کو کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور ظلم و زیادتیوں کے حوالے سے نجات کی جنگ ہر سطح پر جاری رکھے گی ۔
تازہ ترین