• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی تعمیر وترقی منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں،چیئرمین بلدیہ کورنگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاہے کہ شہر کی تعمیر وترقی منتخب عوامی نمائندے ہی کرسکتے ہیں ایم کیو ایم کے پاس عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ٹیم موجود ہے،شہرکے گلی کوچوں میں عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی کے ہمراہ یونین کمیٹی 28مدینہ کالونی کورنگی میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے ناکارہ و بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی28کے چیئر مین شکیل احمد میو،ایس معین اور دیگر منتخب نمائندوں بھی موجود تھے۔
تازہ ترین