• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک، سیکورٹی اور ٹریفک کنٹی جینسی پلان پرعملدرآمد کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سیکیورٹی،ٹریفک کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد تمام ترجیحات کو پیش نظر رکھ کر یقینی بنایا جائے ، رینڈم اسنیپ چیکنگ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایاجائے،ترجمان آئی جی سندھ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے احکامات دیئے کہ تین گھنٹے روزانہ اسنیپ چیکنگ کی جائے،مساجد،امام بارگاہوں، نمازتروایح کے دیگر کھلے مقامات پر خصوصی سیکیورٹی فوکس رکھا جائے ،پکٹنگ پیٹرولنگ علاقہ ریکی نگرانی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران نا صرف باہمی روابط بلکہ تھانہ ٹو تھانہ رابطوں کو بھی مضبوط کیا جائے،سحری اور افطار سے قبل، تراویح کے اختتام تک سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات غیرمعمولی بنائے جائیں۔ٹریفک پولیس افسران اورجوان افطار سے قبل ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر ٹریفک دباؤ کم رکھنے کے حوالے سے خصوصی انتظامات یقینی بنائیں۔ترقیاتی کام کیوجہ سے متاثرہ سڑکوں، روٹس کے لیئے متبادل راستوں اور انکی تشہیر کو یقینی بنایا جائے ۔تمام ایس ایچ اوز اور سیکشن افسران ٹریفک تفویض کردہ ذمہ داریوں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سیکیورٹی/ٹریفک کے جملہ اقدامات اپنی اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں گے ۔
تازہ ترین