• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا،پولیس سے مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ کاکارندہ ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ کا ملزم مارا گیا،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر نورس چورنگی سائٹ میں لیاری گینگسٹر وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد سہیل عرف ڈی سی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کے لیئے پولیس پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہو گیا،اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم تاج محمد عرف تاجو ، وسیع اللہ لاکھو گروپ کے لیئے کام کرتا تھا ،ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے دبئی میں تاج محمد عرف تاجو کے پاس روپوشی اختیار کر لی تھی،ملزم پولیس اہلکار سمیت قتل کی متعدد وارداتوں ،دستی بم حملوں،اغواہ برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم نے 2012میں ایک شخص کو اغواہ کرنے کے بعد قتل کیا اور اسکا سر گاؤ گلی میں پھینک کر چلا گیا۔
تازہ ترین