• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28؍مئی استحکام پاکستان کا دن ، ملک کو ناقابل تسخیر بنایا گیا،منور رضا

کراچی (استاف ر پو ر ٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ 28؍مئی استحکام پاکستان کا دن ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 1998؁ء میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنادیا جو پوری مسلم امہ کیلئے اعزاز تھا۔ سید منور رضا نے کہا کہ عالمی سطح پر سخت دبائو کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عالمی دبائو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر ملک بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کی سالگرہ پر مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے تحت مذاکرے، سیمینار اور تقاریب ہوں گی کیک کاٹے جائیں گے ۔
تازہ ترین