• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم رکوائے،ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک شروع ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگرد فوج نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے ،مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی مذہبی ایام میں قتل وغارتگ کی جارہی ہے اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم رکوائے ،بھارتی ظلم وبربریت سے انسانیت شرما گئی ہے ،انسانیت کے علمبردار کہاں ہیں انہیں کشمیر میں شہیدوں کا لہوکیوں نظر نہیں آرہا کشمیر ی نوجوان کو گاڑی پر رسیوں سے باندھ کر دن رات گلی کوچوں میں گھوماکر انسایت کی تذلیل کی ہے، پاکستان میں موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی دہشتگردی اور انسانیت پر مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتیں تو ان تنظیموں پر پابندی لگادی جائے کیونکہ و اغیار کے اشاروں پر ڈالروں کی چمک دمک کیلئے کام کرتی ہیں ،بھارت کی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔
تازہ ترین