• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ صیام ، خریداری میں اضافہ ،بازاروں میں رش ،ٹریفک متاثر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ماہ رمضان کی پہلی سحری اور افطاری کے وقت خریدار ی میں اضافہ ،بازاروں میں رش بڑھ گیا،ٹریفک نظام شدید متاثر ہوگیا،تفصیل کےمطابق ماہ رمضان شروع ہوتے ہی  صارفین کے رش میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ، پہلی سحری کے وقت کینٹ،گھنٹہ گھر،ایم ڈی چوک،ممتاز آباد،گلگشت،نیو ملتان،قاسم پور کالونی،مظفر آباد،سورج میانی،نواں شہر،قدیر آباد،امیر آباد،چونگی نمبر14،معصوم شاہ روڈ،چوک قذافی،گارڈن ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں دہی،چنے،پراٹھے،لسیّ سمیت دیگر اشیاء کی خریداری میں تیزی آ گئی جبکہ ماہ رمضان کی پہلی افطاری کے موقع پر شہر بھر میں دہی بھلے،سموسہ،پکوڑے،کھجور ،مشروبات اور پھلوں کی طلب میں بے تحاشا ہو گیا،شہریوں کے رش کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا،دوسری طرف پھلوں کی ریڑھیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔اہ رمضان کی آمد کے باعث بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ،کینٹ،حسین آگاہی،صرافہ بازار،چوک شہیداں،کالے منڈی،گردیزی مارکیٹ،گلشن مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں دوپہر کے اوقات میں ہو کا عالم پیدا ہو گیا تھا اور بازار سنسان ہونا شروع ہو گئے،بعد میں خریداری کے کام میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال ماہ رمضان میں خریداری کا کام بڑھ جاتا ہے جو کہ چاند رات کو اپنے عروج پر جا پہنچتا ہے۔      
تازہ ترین