• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتاربس بے قابو ہو کر ٹریلرسے ٹکراگئی باپ بیٹی سمیت4مسافرموقع پر ہی جاں بحق

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چوک میتلا کے قریب بہاولپور روڈ جھادا موڑ پر تیز رفتاربس جو فیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی  بے قابو ہو کر ٹریلرسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار باپ بیٹی سمیت4مسافرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جاں بحق و نے والوں میں میاں چنوں کاعمر حیات ،اسکی بیٹی نائلہ ،منڈی یزمان کا محمد صدیق  اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہے جبکہ حادثہ میں 15مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے8افراد کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا حادثہ میں زخمی ہو نے والے دیگر مسافروں کومعمولی زخمی ہو نے کے باعث طبعی امداد دے کر فارغ کردیا گیا حادثہ اس قدر شدید تھا بس فرنٹ بری طرح مکمل طور پر تباہ ہو گیا حادثہ میں جابحق ہونے والے چاروں مسافروں کے چہرے بھی ناقابل شناخت تھے  بس کے ڈرائیور کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے علاوہ ازیں جلال پور پیر والہ نواحی موضع صبرا کا رہائشی 22 سالہ عباس درکھان موٹر سائیکل پر اپنی بہن اور اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ جلال پور شہر سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ حاجی پل کے قریب ایک کار کی ٹکر لگنے سے  عباس شدید زخمی ہو گیا اور  وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور لے  جاتے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ کوٹ سمابہ کے نواحی پل قادر والی  پر ٹریکٹر بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں  زمیندار چوہدری راشد علی کا ڈرائیور نذیر احمد ٹریکٹر کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا دریں اثنا خانیوال کے علاقے  پیرووال میں تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے ڈالے کو بچاتے ہوئے  اُلٹ گئی جس کی وجہ سے درجنوں مسافر محمد احمد، ذوالفقار، ذیشان، اکبر ،محمدیونس ودیگر زخمی ہوگئے ایک خاتون صائمہ بی بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے  اسی طرح جہانیاں دلو روڑ موڑ چک104دس آر پل  کا  ارشاد احمدآرائیں اپنی بیوی مسماۃ زبیدہ بی بی اور 8سالہ بیٹے فہد علی کے ہمراہ کھیتوں سے گھاس لے کر گدھا ر یڑھی  پر جا رہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار ٹریکٹر واٹر ٹینکر نے انہیں ٹکر دے ماردی جس سے ارشاد کی بیوی  زبیدہ بی بی شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکا بیٹا فہد علی  زخمی ہو گیا جسے  ریسکیو1122کی مدد سے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فتح پور کااحمد دین ولد غریب عا لم فا و ق ما ئینر سے  گھر آرہا تھا کہ ایم ایم رو ڈ پر  ٹریلر نے اسے کچل ڈا لا جس کی وجہ سے وہ مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا۔    
تازہ ترین