• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام لوٹ مار کرنیوالی جماعتوں کا ووٹ سے احتساب کریں،جہانگیر ترین

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ نے غریب عوام پر سکتے کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے اورڈھول کی تھاپ پر ڈھنڈورہ پیٹنے والے بجٹ عوام ریلیف کا راگ الاپ رہے ہیں ، پارٹی خواتین الیکشن کی تیاری شروع کر دیں، عام انتخابات میں خواتین کو ترجیح دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر سےملاقات  کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے، جہانگیرترین نے اسحاق خاکوانی کو اس موقع پر ہدایت کی کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کی تنظیم سازی جلد از جلد  مکمل کی جائے تاکہ متحرک خواتین کو الیکشن میں لایا جائے، جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح تحریک انصاف 2018ءکے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی عوام کو چا ہئےکہ وہ بار ی باری کی سیاست کرنے والی لوٹ مار کی حامل جماعتوں کا اپنے قیمتی ووٹ سے احتساب کریں تب ہی ملک ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن ہو سکتا ہے ۔ 
تازہ ترین