• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی قوم پرستوں کا آئندہ الیکشن میں مشترکہ امیدوارلانے کافیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کی سربراہ ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ سے سوجھل دھرتی واس تنظیم کے صدر شاہنواز خان مشوری اور جنرل سیکرٹری عثمان کریم بھٹہ ، سرائیکی ملت پارٹی کے چیئرمین محمد اصغر خان نہٹر ، سرائیکی عوامی تحریک کے راہنما مہر ذیشان سیال اور عابد سیال نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنمائوں احمد نواز سومرو، ڈاکٹر مقصودخان لنگاہ ، ملک جاوید چنڑ، ظفر خان ڈھڈی ، اللہ دادخان بلوچ ، آصف نواز راجپوت کے ہمراہ ملاقات کی ، اس دوران سرائیکی وسیب کی مجموعی سیاسی صورتحال ، سرائیکی پارٹیوں کے اتحاد ، مردم شماری کے حوالے سے کمپین اور آنیوالے الیکشن میں سرائیکی قوم پرستوں کی جانب سے مشترکہ پلیٹ فارم سے امیدوار کھڑالانےپر تفصیلی مذاکرات ہوئے ، اس موقع پر ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی قومی حقوق کے حوالے سے پہلی سیاسی جماعت ہے جو سرائیکی وسیب کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑرہی ہے اور صوبہ سرائیکستان کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ، 30جولائی تک پارٹی کے قومی کونسل کے اجلاس میں تمام عہدیداروں کو نامزد کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی،اجلاس میںسرائیکی صوبہ کے حقوق کے لئے تمام سرائیکی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین