• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف یونین کونسل 38 کے سنیئرنائب صدرملک ناصر محمود کمبوہ نےبجٹ 2017-18پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ فراڈ ہے پی ٹی آئی اسکو مسترد کرتی ہے بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہےجس سے عوام کو دھوکہ دیا گیاہے نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں غریب عوام اور عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے عوام مہنگائی کے سیلاب اور لوڈشیڈنگ سے پہلےہی تنگ ہیں اوپر سے حکمرانوں نے نئے ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
تازہ ترین