• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوبہتر سہولتیں مہیا کررہے ہیں:چیئرمین یوسی 71محمد اکرم

ملتان(سٹاف رپورٹر)یونین کونسل71بھینی کا اجلاس زیرصدارت وائس چیئرمین کنوینئر چودھری محمد انور منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رائو محمد اکرم نے کہا کہ عوام کوبہتر سہولتیں مہیا کررہے ہیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔گلی محلوں میں ہمہ قسم کے تعمیراتی کام مکمل کئے جائیں گے۔اس موقع پر متفقہ طور پر ماڈل بائی لاز پیدائش، اموات نکاح کے حوالے سے قرارداد پاس کی گئی۔ جس میں عوام کے پیدائش، اموات اور نکاح سرٹیفکیٹ بروقت دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر چودھری طاہر جاوید، اللہ بچایا، چودھری حمید ارائیں،مہر بشیر،چودھری عثمان،چودھری طاہر،چودھری ابراہیم،ناصر مسیح،شگفتہ یاسمین،لبنی صفدر، رانا عبدالستام،چودھری عمران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین