• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کے حوالے سے ایف سی کا کردارناقابل فراموش ہے : صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے فکری وانتظامی جدوجہد میں ایف سی کے کردارکو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف توایف سی کے افسروں اور سرفروش جوانوں نے جانوں کے نذرانے دے کرصوبے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردارادا کیاہے تودوسری جانب بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں صحت تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں قابل قدر خدمات سرنجام دی ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی میں جس طرح شرپسند وقانون شکن عناصر نے صوبے پر غلبہ حاصل کرنے اور اپنی منفی سوچ عوام پرمسلط کرنے کی کوششوں میں بیرونی عناصر کی معاونت کی اور ہزاروں گھروں کے چراغ گل کردیئے اس منفی طرز عمل کیخلاف ایف سی کا سینہ سپرہونااورملک مخالف عناصر کو داندان شکن جواب دینا ان روایات کی مکمل پاسداری و تجدید ہے جوملک حاصل کرتے وقت ہمارے بزرگوں و اکابرین نے قائم کیں یہی نہیں بلکہ ایف سی کے جوانوں نے ملک کی نظریاتی و جعفرافیائی سرحدوں کے گرد اپنے خون سے ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے گردا ایک ایسی لکیرکھینچ دی کہ مادر وطن پہ میلی نظرڈالنے والوں کو اس عمل کیلئے سو بار سوچنے پرمجبور کرڈالا۔
تازہ ترین