• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی اور رمضان میں عوام پینے کے پانی کو ترس گئے‘بی این پی

کوئٹہ ( پ ر )بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ آئی کی جانب سے کلی بڑو سریاب میں لگائے گئے ٹیوب ویل کا میٹر آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود نہیں لگایا گیا جس کے نتیجے میں علاقہ مکین شدید گرمی اور رمضان میں پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں علاقے کے مکینوں نے بارہا پی ایچ آئی کے حکام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ کلی بڑو سریاب واٹر سپلائی اسکیم کو فوری طور پر بحال کیا جائے ورنہ علاقے کے عوام پی ایچ آئی کے آفس کے سامنے دھرنا اور دفتر کا گھیرائو کرینگے۔ بیان میں شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ کے ملازمین دشمنی پر مبنی رویئے کی مذمت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملازمین سے سرکاری کالونی میں مکانات خالی کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ اس ناروا پالیسی پربی این پی کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرے گی۔ بیان میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چیکنگ کے بہانے عوام کو تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس عمل سے گریز کیا جائے۔
تازہ ترین