• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے‘اسماعیل لہڑی

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینئرنائب میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک ہمیں امن ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ مبارک میں اپنے اردگرد کے مستحق افرادکوبھی یاد رکھیں بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مصنوعی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے سستے بازار بھی تاحال فعال نہیں ہوسکے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکو مشکلات کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ منصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ عوام کومناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
تازہ ترین