• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کالج کے ہاسٹل پر چھاپے کے خلاف بی ایس او کا احتجاج

کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے زیر اہتمام ڈگری کالج کوئٹہ کے ہوسٹل پر سریاب پولیس کے بلاجواز چھاپے اور اعلیٰ انتظامی افسر کے کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جسمیں ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کر رہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کی مرکزی کمیٹی کے ممبر عتیق بلوچ یونٹ سیکرٹری طارق بلوچ نذیر بلوچ صدام بلوچ عرفان شاہ بلوچ مقبول بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات فورسز کی جانب سے کالج کے اعلیٰ انتظامی پرنسپل کے ایما پر ڈگری کالج کوئٹہ پر چھاپہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوششہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج پر پرنسپل بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فورسز کے زریعے طلباء کو دبانے کی کوشش کر ر ہےہیں انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کوئٹہ میں تعلیمی عمل کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے ادارے میں کلاسز نہیں ہورہیں ہاسٹل فیسوں میں اضافہ کرکے طلباء کو ناجائز تنگ کیا جارہا ہے جبکہ تعمیرات کی آڑ میں صرف کرپشن کا بازار گرم ہے انہوں نے کہا کہ اگر اعلیٰ انتظامی افسر کو نہیں اٹھایا گیا تواحتجاج کے سلسلے کوآگے بڑھایا جائیگا۔
تازہ ترین