• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرسال رمضان اور عید کے چاند کی رویت پرتنازعہ کھڑا ہوتاہے ٗ عوام میں انتشار پھیل رہاہے ٗ ستار چشتی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے وفاقی رویت ہلال وزونل تمام کمیٹیوں کوختم برخاست اورنئی کمیٹی کو باہمی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کی مشاورت سے تشکیل دینے پرزور دیتے ہوئے کہاہے کہ مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کی ناقص کارکردگی انا پرستی کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی رہی ہےروزہ اور عیدین ایک نہیں دو دودن ہوتی ہیں جس سے ایک جانب عوام کو پریشانی ہوتی ہے تو دوسری جانب افراتفری کی وجہ سے عوام میں انتشار پھیل رہا ہے اور ہر جانب سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی پرتنقید ہوتی ہے ان سے مستعفی ہونے پرزور دیاجاتا ہے لیکن نہ کمیٹی چیئرمین کو مستعفی ہونے کی جرأت ہوتی ہے نہ ہی حکومت انہیں برخاست کرنے کی کارروائی کرتی ہے جس سے معلوم ہوتاہے کہ وفاقی حکومت خود پاکستان میں ایک دن روزہ اور ایک دن عید دیکھنانہیں چاہتی انہوںنے مرکزی صوبائی ضلعی تمام رویت ہلال کمیٹیوں کو ختم و برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جید ممتاز عالم دین کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین