• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم بلوچ ایڈووکیٹ کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘میرعطاء اللہ لانگو

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سلیم بلوچ ایڈووکیٹ کی ٹریفک حادثے میں موت بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم نے ہمیشہ وکلاء برادری کے حقوق کے حصول اور انصاف کی جلد فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں خصوصاً مکران ڈویژن میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوںنے سلیم بلوچ ایڈووکیٹ کی مغفرت ‘جنت میں بلنددرجات اورسوگوارخاندان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
تازہ ترین