• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ مردارکے دامن میں انسانی ڈھانچے پڑے ہوئے ہیں‘ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ (این این آئی)لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کےاہل خانہ والواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2679دن ہوگے دالبندین کے سیاسی وسماجی کارکنوں کے وفد نے کیمپ آکریکجہتی کااظہارکیا جس سےوائس فار بلوچ سنگ پرسنزکے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوہ مردار کوئٹہ دامن کے کھڈے میں تقریباًدوسو کے قریب انسانی ڈھانچے پڑ ے ہیں اورایک نئی لاش ایک ہفتہ قبل پھینکی گئی ہے ایسا ایسا لگتا ہے کہ یہ سارے لاپتہ افراد کے ہوسکتے ہیںان حالات میں بلوچ قوم کے پاس واحد راستہ عالمی برادری سے رجوع کرنے اورتحریک کو پہلے سے زیادہ منظم اور تیز کرنے کے سواکچھ نہیں رہ گیا ماماقدیر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں وہ سیاسی گروہ جو بلوچ حقوق کیلئے جدوجہد کا دعویٰ کرتے ہوئے نوآباد یاتی پارلیمانی اداروں میں پناہ گزین ہیں سانحہ توتک پر اپنے رد عمل میں لفاظی سے آگے نہیں بڑھے ۔
تازہ ترین