• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے عازمین حج کو صبح اور شام کو الگ الگ سات آئٹم والا کھانا دیگی

ا سلام آباد (حنیف خالد) ایوی ایشن ڈویژن آف پاکستان کے وفاقی سیکرٹری محمد عرفان الٰہی نے تمام سٹیک ہولڈروں کی مشاورت سے عازمین حج اور حجاج کرام کیلئے صحتمندانہ وزود ہضم پروٹین سے بھرپور حج مینو کی منظوری دے دی ہے عازمین حج جو حج کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے 45ہزار پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے جدہ اور مدینہ منورہ صبح کے وقت جایا کریں گے انہیں ٹیک آف کے بعد کم سے کم وقت میں آم کے ٹکڑوں والا تازہ جوس دیا جائے گا جو پیکٹ کی شکل میں ہوگا ایک کپ دہی دی جائے گی مرغی کا بھنا قیمہ 110گرام دیا جائے گا یخنی پلائو 140گرام پیش ہوگا سبزی کا بھجیا 50 گرام سوجی کا حلوہ 80گرام، 80گرام وزنی تفتان (نان کلچہ) پیش ہوگا ۔ سہ پہر شام کو جانے والی پروازوں میں عازمین حج کو دہی کا کپ ہڈی کے بغیر مرغی کا قیمہ110 گرام یخنی پلائو 140 گرام دال 50 گرام ناریل کا کیک (80 گرام) 80 گرام وزنی نان/تفتان اور ایک پیکٹ آم کے ٹکڑوں والے جوس کا ڈبہ ملا کرے گا۔ حج سے واپسی پر پرواز میں ہر حاجی کو دہی کا کپ چکن ادرک والا 110گرام، زیرہ والے چاول 140گرام آلو زیرہ والے 50 گرام سوجی کا حلوہ 80 گرام، 80 گرام وزنی نان/تفتان، آم کا جوس ٹکریوں والا صبح کی پرواز میں ملا کرے گا۔ بعد دوپہر کی پرواز میں دہی کا کپ، چکن شوربے والا 110گرام، زیرے والے والے ابلے چاول 140 گرام دال 50گرام بیسن کا حلوہ80گرام، نان/تفتان 80 گرام وزن مینگو سلائس جوس پیش ہوگا۔
تازہ ترین