• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لوڈشیڈنگ، بجلی کے ستائے نڈھال

لاہور(نمائندہ گان جنگ/نیوز ایجنسیز) لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی  سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی رمضان کا آغاز ہوتے ہی لوڈشیڈنگ بے قابو ہوگئی، پنجاب میں دن کو شدید گرمی نے شہریوں کابرا حال کئے رکھا۔ لاہور سمیت کئی شہروں میں گھنٹوں بجلی بند رہنے لگی، بعض شہروں میں شدید ترین گرمی میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو نڈھال کردیا۔ پشاور میں ایک بار پھر مشتعل مظاہرین نے سخی چشمہ گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کے بعد زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال  کرانے کی کوشش کی۔
تازہ ترین