• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف نےپاکستان کیساتھ محدود جنگ کا امکان مستر دکردیا

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کے امکان کو مستر د کردیا اور ساتھ میں یہ بھی کہاکہ اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام پتھراؤ کے بجائے فائرنگ کرتے تو ان کو جواب دینا آسان ہوتا، بھارتی فوج ان کے خلاف کھل کر کارروائی کرسکتی ہے ، ادھر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں عدم استحکام پیداکرکے بھارت کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے،کشمیرمیں اب بار باربےامنی کی اجازت نہیں دینگے،جلد مسئلہ کشمیر کامستقل حل نکال لیں گے،حل میں کشمیر،کشمیری اورکشمیریت کاخیال رکھاجائےگا،جلد مسئلہ کشمیر کامستقل حل نکال لیں گے،کشمیرمسئلے کے حل کاکوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے،تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرناچاہتے ہیں لیکن بلاشرائط ہونگی۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی فوج کے سربراہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری شخص کو ڈھال بنانے کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نت نئے طریقے کشمیر میں جاری ’’گندی جنگ‘‘ سے لڑنے کےلئے ضروری ہیں،انہوں نے کہا کہ جب وادی کے لوگ ہم پر پتھر اور پٹرول بم پھینک رہے ہوں تو وہ ایسے میں اپنے جوانوں کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ ’’انتظار کرو اور مر جائو‘‘ اس لئے اگر کشمیری عوام پتھراؤ کے بجائے فائرنگ کرتے تو ان کو جواب دینا آسان ہوتا اور بھارتی فوج ان کے خلاف کھل کر کارروائی کرسکتی ہے، انہوںنے کہا کہ کشمیر کےلئے ایک جامع حل کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سب کو شریک ہونا پڑے گا۔دوسری جانب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے این ڈی اے حکومت کی 3سالہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بی جے پی کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکامسئلہ ہمارے لیے چیلنج ہے،جلد کشمیر کے مسئلہ کامستقل حل نکال لیں گے،کشمیرمیں اب بار باربےامنی کی اجازت نہیں دینگے،راج ناتھ نے کہاکہ حل میں کشمیر،کشمیری اورکشمیریت کاخیال رکھاجائےگا،کشمیرمسئلے کے حل کاکوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے،تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرناچاہتے ہیں لیکن بلاشرائط ہونگی۔ بھارتی وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ پاکستان کشمیرمیں عدم استحکام کرکے بھارت کوغیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین