• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای نے سعودی عرب کو امریکا کیلئے دودھ دینے والی گائے قرار دیدیا

تہران (جنگ نیوز) ایران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی عرب کے خلاف ایک مرتبہ پھر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کافر امریکا سعودی عرب کودودھ دینے والی ایک گائےکی طرح استعمال کر رہا ہے۔  یہ لوگ (سعودی عرب)  دشمن کو وہ پیسے دے رہے ہیں جنھیں اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔‘امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ ’مگر حقیقت میں ان کے درمیان کوئی قربت نہیں۔ جیسا امریکا کہہ چکا ہے وہ صرف انھیں دودھ دینے والی گائے کی طرح صرف پیسوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘
تازہ ترین