• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب، بلوچستان میں پہلے روزے پر شدید گرمی، کراچی میں بجلی کا بریک ڈائون، 13 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز ہوتے ہی سندھ، پنجاب، بلوچستان کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بالائی علاقوں کا موسم کچھ بہتر ہے۔ بلوچستان کے شہر تربت میں درجہ حرارت 54ڈگری کو چھو گيا ، دادو میں 48، حیدرآباد میں49، رحیم یار خان اور بھکر میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45 اور ملتان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی اور لاہور میں ہیٹ ویو کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 35ڈگری ہے لیکن احساس 43ڈگری جیسا ہے ، اسی طرح لاہور میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن اس کا احساس 43ڈگری کے برابر ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد، مری، سرگودھااور آزاد کشمیر کے علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
تازہ ترین