کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین واحد سیاست دان ہیں پاکستان کی تاریخ کے جنہوںنے اعترافی بیان دیئے ہوئے ہیں کہ وہ ٹیکس چور ہیں اور اثاثے بھی چھپائے ہوئے ہیں پاکستانی اداروں کے سامنے انہوںنے خود قبول کیا ہے ۔عمران خان کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔بجلی کے بحران اور اس پر ہونے والے احتجاج پردانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ مشترکہ ذمے داری ہے پنجاب میں ہزاروں میگا واٹ کے پروجیکٹ حکومت پنجاب لگارہی ہے چار سال ہوگئے ہیں لیکن ہمیں کے پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوتی نظر نہیں آرہی جب ہم نے نشاندہی کی کہ ہائیڈل فنڈ میںگڑ بڑ ہوئی ہے سٹہ کھیلا جارہا ہے تو اس پر احتساب کا ادارہ ہی بند کردیا گیا طلعت حسین نے کہا کہ لیکن آپ نے جب لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا نعرہ دیا تھا تو اس میں کبھی یہ نہیں بتایا کہ یہ صوبوں کی ذمے داری ہے دانیال عزیز نے کہا کہ حکومت کی ورکنگ میں شائد یہ بات سامنے نہ آئی ہو یہ ہماری غلطی ہوسکتی ہے لیکن یہ بھی بری الذمہ نہیں ہیں کیا بل دینا کسی کی بھی ذمے داری نہیں ہے یہ سلسلہ پچھلی حکومتوں کے وقت سے چل رہا ہے کہ جہاں سے بل نہ آئیں وہاں بجلی بھی کم دی جائے ہمیں برا لگتا ہے کہ جب پاکستان کے عوام کو تکلیف ہو ۔دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان میں ایک نئی جماعت آئی جس کا منشور ہی احتجا ج نہ بات چیت نہ ڈائیلاگ بس جاکر احتجاج شروع کردو یہ ان کا طریقہ ہے توڑ پھوڑ ان کا شیوہ ہے پوری ریاست کو نقصان پہنچانا ا ن کا ایجنڈا ہے اپنا تو یہ احتساب ہونے نہیں دیتے دوسروں سے حساب مانگتے رہتے ہیں بنی گالا کی جائیداد کے بارے میں سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ان کے بیانات میں کھلا تضاد ہے ان کے وکیل انور منصور نے بھری عدالت میںقبول کیا ہے کہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں ہوئی جتنی آپ بتارہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ جی قتل تو ہوا ہے جی لیکن بندے دو مارے ہیں آپ بارہ بتارہے ہیں ،یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہے تو کیا کوئی شخض سرکاری عہدے پر نہیں رہے تو کیا وہ چوری نہیں کرسکتاوہ اثاثے نہیں چھپا سکتا۔پی پی کے رہنما چوہدری منظور نے بجلی کے بحران پر بات کرتے ہوئے نیا پاکستان میں کہا کہ کے پی کے،بلوچستان اور دیہی سندھ کو اتنی بجلی نہیں مل رہی جتنی صرف لیسکو کو دی جارہی ہے وہ صوبے جہاں پر بجلی بن رہی ہے جہاں ہائیڈل بن رہے ہیں ان کو محروم رکھا ہوا ہے حالیہ احتجاج جو ہورہا ہے اس کی بنیاد بھی تو مسلم لیگ ن نے رکھی تھی پورے پنجاب میں احتجاج ہوا تھا لوگوں کے گھروں تک پر حملے ہوئے تھے ۔بجلی چوری تو پنجاب میں بھی ہورہی ہے 2014میں تین ارب سے زائد کی اوور بلنگ کی ہوئی ہے ان کا طریقہ کار الگ ہے کسی کی چوری کسی کے نام پر ڈال دی جاتی ہے وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس میں پانچ منٹ کے لیے ایئر کنڈیشنڈ بند ہوگئے ان کے پسینے چھوٹ گئے توعوام تو مستقل اس عذاب میں ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن یہ طریقہ غلط ہے کہ قبضہ کرلیا جائے مسلم لیگ ن کے منشور میں ہے کہ لوڈ شیڈنگ تین سال میں ختم کردیں گے مجھے تو اب پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک دوسرے کی گارنٹی لگتے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کہہ دیں کہ آپ مجھے جانے دیں میں آپ کو جانے دیتا ہوں اس مک مکا کا امکان ہے یا یہ دونوں جائیں گےپی ٹی آئی کے شبلی فراز نے بجلی کے خلاف احتجاج کے دوران گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر کہا کہ میں ذاتی طورپر اس کو اچھا نہیں سمجھتا کہ عوامی نمائندے کے طورپر احتجاج کرتے ہوئے آپ ایک سرکاری تنصیب میں داخل ہوں لیکن دوسری جانب جب آپ عوام کے صبر کے پیمانے کو لبریز کردیں گے تو اس کے علاوہ کوئی چارہ کار بھی نہیں ہے یہ پریشر عوامی نمائندوں پر عوام کی جانب سے آتا ہے یہ عوامی احتجاج ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اس صورتحال سے عمران خان بھی اپ سیٹ ہوئے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ سب چور ہیں،یہ کہنامناسب نہیں ہے یہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں کہ دس ہزار بجلی سسٹم میں ڈالیں گے ہم نے 185میگا واٹ کی بجلی پروڈیوس کی ہے جب ہمیں ہمارے حصے کی بجلی نہیں ملے گی تو ایسی چیزیں ہونگی،احتجاج ہمارا حق ہے ملک میں مک مکا کی سیاست تھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مک مکا کی سیاست تھی پی ٹی آئی کو لوگ اس لیے پسند کرتے ہیں کہ وہ اس مک مکا کی سیاست سے بیزار ہیں عمران پر پورا ملک اعتبار کرتا ہے وہ کبھی حکومت میں نہیں رہا دوسری جانب آپ اس کا موازنہ ایسی حکومت سے کررہے ہیں جو تیس سال سے حکومت میں ہے یہ عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں جس میں یہ کامیاب نہیں ہونگے۔پروگرام نیا پاکستان میں طلعت حسین نے رمضان کی آمداور ناقص اشیاء پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں روح کی غذا کی صدائیں آتی ہوں گی ضرور سنئے گا لیکن جسم کی غذا کے بارے میں بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ کیا واقعی ہم وہ کھاتے ہیں جو ہمیں کھانا چاہیے؟ڈاکٹر مہرین نرگس سے ہم اس پر ماہرانہ رائے لیں گے۔ڈاکٹر مہرین نرگس نے رمضان میں غذا کے استعمال کے بارے میں کہا کہ تلی ہوئی چیزیں کسی بھی صورت ہم استعمال کرنے کو نہیں کہہ سکتے کیونکہ خاص طور پر تمام وہ چیزیں جو ریڑھیوں سے ملتی ہیں سب سے پہلے تو وہ حفظان صحت کے مطابق نہیں ہوتیںبہت اچھی پراڈکٹس بڑی کمپنیز کی پراڈکٹس بھی بہت سی صحت کے لئے بہتر نہیں ہوتیں ان کے بہت زیادہ استعمال سے بہت سے بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ اس سے بہتر وہ چیزیں ہیں جو ہم اپنے ہاتھ سے بناتے ہیں۔جس میں استعمال ہونے والی ہرچیزکی صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں کھانے کی ٹائمنگ کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی طبیعت پر براثر نہیں پڑتا بلکہ یہ وہ خراب چیزیں ہوتی ہیں جن کا استعمال بہت زیادہ رمضان میں کیا جارہا ہوتا ہے ۔ لوگ کمرشلز سے بھی متاثر ہو کر بغیر سوچے سمجھے وہ چیز استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔زیادہ ہم اس چیز پر فوکس کرتے ہیں کہ نیشنل ڈائٹ لی جائے آرگینیک فوڈ کا انتخاب کریں خود اپنے سامنے بنائیں جس حد تک ہوسکے ہائی جینیک چیزیں استعمال کریں ۔اپنی ڈائٹ نارمل رکھیں اور قدرتی رکھیں اور اپنے گھر میں بنائی ہوئی چیزوں کا استعمال کریں ۔ آپ جتنا صحت افزا کھائیں گے اُتنا ہی اپنے روٹین اور رمضان سے محضوض ہوسکیں گے۔ پانی کو لے کر انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے سیزین میں بارہ سے سولہ گلاس پانی کی ضرورت بن جاتی ہے آپ اس کو تقسیم کرلیں بارہ گلاس پانی اور چار گلاس جوس میں جوس کے چار گلاس کو آپ اس طرح تقسیم کرسکتے ہیں ایک گلاس لسی،ایک لیموں پانی، ایک کوئی بھی فریش فروٹ جوس اور ایک گلاس آپ دودھ یا کوئی اور چیز شامل کرسکتے ہیں۔جوس اور پانی کو ففٹی ففٹی کے ریشو پر تقسیم نہ کریں۔ پروگرام نیا پاکستان میں طلعت حسین نے اٹھائیس مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس مئی کو پاکستان ایک اعلانیہ نیوکلیئر پاورکی صورت میں سامنے آیا جب بھارت نے جوہری تجربہ کیا تو پاکستان کے لئے ضروری ہوگیا کہ دنیا کے اندر کہیں ابہام باقی نہ رہے کہ ہماری جوہری توانائی متحرک اور توانا ہے یا نہیں ہے۔ جوہری توانائی پاکستان کے دفاع کا ایک کلیدی حصہ ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن مستقبل کے معماروں کی توانائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ورلڈ بینک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چالیس کروڑ کے قریب پیسے دیں گے پریس ریلس جاری کر دی گئی ہے۔ جس سے بچوں کودودھ ، بسکٹ فراہم کیا جائے گااس طرح بچوں کی توانائی کو پورا کیا جائے گا۔ وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ کے قریب بچے غذائی توانائی کا شکار ہیں ۔ جس سے ان کے دماغ چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ ہمیں سوچنا یہ ہے ہم نے جوہری توانائی تگڑی کر لی بہت اچھی بات ہے لیکن جن بچوں نے مستقبل کا پاکستان بنانا ہے ان کی توانائی کی حالت کیا ہے اس پر ہمیں توجہ دینی چاہیے۔ دونوں پہلو جب ساتھ ساتھ ہوں گے تو توانا پاکستان سامنے آئے گا ۔ جیو کے پروگرام نیا پاکستان کا آغاز کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ سر چڑھ کر بول رہا ہے کراچی سے لیکر خیبر تک عوام شدید پریشان ہیں کے پی کے میں اس معاملے پر احتجاج کو ن لیگ سیاسی معاملہ قرار دے رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ احتجاج حق ہے لیکن اس کی آڑ میں حکومتی تنصیبات کو نقصان پہنچانا ٹھیک نہیں ہے اس معاملے پر سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے ایک طرف پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کو جے آئی ٹی میں پیش کرناعمران خان کی بڑی کامیابی ہے دوسری جانب عمران خان کا اپنا معاملہ عدالت میں ہے کہ جائداد کیسے خریدی گئی پیسے کہاں سے آئے ، اس میں کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے طلعت حسین نے کہا اگر کسی طالب علم کو داخلہ نہ ملااور اس نے بھی کالج پر قبضہ کرلیا جس تھانے میں ایف آئی آر درج نہیں ہوگی اس پرقبضہ کرلیا جائے گا اور اس کی سربراہی عوامی نمائندے کریں تو یہ ایک غلط روایت پڑ جائے گی ۔