• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد پر سکیورٹی کے سخت اقدامات

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آمد پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے، حسین نواز کے پہنچنے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جبکہ جوڈیشل اکیڈمی کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے والی گاڑی کی سخت چیکنگ کی گئی۔ اتوار کو حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔ حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل اکیڈمی کے باہر طلب کرلی گئی۔ جبکہ جوڈیشل اکیڈمی کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے والی گاڑی کو چیکنگ کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
تازہ ترین