• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسی شاخ کوکاٹ رہے ہیں جس پر بیٹھے ہیں،سعدرفیق

لاہور(صباح نیوز) وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں،نومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عمران خان اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں کراچی کا امن واپس آگیا ہے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ہمارے جوانوں نے جانیں نچھاورکرکے ملک کو محفوظ بنایا ہے، آج ادارے یکسو ہو کرکام کررہے ہیں لیکن بعض لوگوں کویہ اچھی نہیں لگتی، ملک کو معاشی طاقت بنانا ہے تو جھوٹ کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نےاتوار کومسلم لیگ(ن) لاہور کے زیر اہتمام ”یوم تکبیر“ کے حوالے سےالحمراہ ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ دن جھگڑے کا نہیں ملکر پاکستان کی خدمت کا دن ہے۔ ہمیں سازش کے تحت رسوا کیا جارہا ہے ، عمران خان کی گالیاں سنی ہیں، نوا شریف کے چہرے پرسازش سے دھول پھیکی جارہی ہے لیکن نوازشریف معاشی دھماکا کرنے کی راہ پر چل رہے ہیں۔ پہلے پاکستان کے نام پرپاکستان سے کھلواڑ کیا گیا، ہم مجبورا ًعدالت میں گئے بلکہ ہمیں جوابی طور پر عدالت جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہرکچھ لوگ ایسے ہیں جو پاکستان کے دشمن ہیں،موازنہ کرنے والوں کو کارکردگی سے موازنہ کرنا چاہیے، کبھی نہیں کہا کہ ہم نے دودھ اورشہد کی نہریں بہادیں لیکن پھربھی بہت کچھ کیا نوازشریف کو پہلے کام کرنے دیا جاتا تو آج دہشتگردی اورجہالت ہی نہ ہوتی۔ مخالفین نواز شریف کے کردار کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں،زرداری صاحب سندھ پر توجہ دیں جہاں کراچی کچرے کا ڈھیربن گیا ہے ، دنیا میں کبھی کرپٹ لوگ ترقی نہیں لاتے ، آج گوادر پاکستان کا جھومربنا ہوا ہے، دنیا سرمایہ کاری کررہی ہے، پنجاب کے مقابلے میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں بجلی پیدا نہیں کی گئی۔
تازہ ترین