• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے، امریکی صدر کا اشارہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ پیرس ماحولیاتی معاہدےسے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا نے اس معاملے سے براہ راست آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں اور ماحولیاتی تحفظ کی نیشنل ایجنسی کے سربراہ اسکاٹ پرُوئٹ کو بھی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے بارے میں مطلع کردیا ہے ۔ مطلع کیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران فیصلہ کریں گے کہ آیا پیرس کلائمٹ ڈیل کا حصہ رہا جائے۔ صدر کے اس ٹویٹ پر وائٹ ہاؤس نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ ٹوئٹ کرکے اپنے فیصلے کے متعلق واضح کردیا ہے کہ وہ معاہدے کا حصہ نہیں رہیں گے۔
تازہ ترین