• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ تشدد کیس،ڈی ڈی ای او،ہیڈمسڑیس اور2 ٹیچرزمعطل

لاہور(خبر نگار) حکومت پنجاب نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلزہائی سکول فیکٹری ایریاشاہدرہ لاہور کی نویں کلاس کی طالبہ فجر نور ولد محمد اکبر کومار پیٹ اور چھت سے دھکا دینے کے معاملے کا فوری  لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( سیکنڈری ایجوکیشن لاہور) احسان ملک، جن کے پاس چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے کا اضافی چارج بھی ہے ،طیبہ بٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری ایجوکیشن)، نغمانہ ارشاد( ہیڈ مسٹرس) اور مار پیٹ میں ملوث ریحانہ کوثر و بشریٰ طفیل (سیکنڈری سکول ٹیچرز)کو معطل کر دیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور اسپیشل سیکرٹری رانا حسن اختر خان معاملے کا پتہ چلتے ہی ہسپتال پہنچ گئے ، انہوں نے طالبہ کی عیادت کی اور ان سے معاملے کی تفصیلات حاصل کیں۔سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے متاثرہ طالبہ کے والدین کو یقین دلایا کہ اس معاملے کی مکمل محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔
تازہ ترین