• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں الہ دین کا چراغ ڈھونڈ رہا تھا۔
کراچی میں سحری کے وقت بجلی بھاگ گئی تھی۔
میں اندھیرے میں چراغ ڈھونڈتے ڈھونڈتے الف لیلہ کے باغ میں پہنچ گیا۔
وہاں ایک درخت کے نیچے کالا دیو سو رہا تھا۔
اس کے خراٹے باغ میں گونج رہے تھے۔
ایک پنجرے میں لال پری قید تھی۔
درخت پر ایک طوطا اونگھ رہا تھا۔
میں نے بچپن میں بہت کہانیاں پڑھی ہیں۔
ان کہانیوں میں دیو کی جان طوطے میں ہوتی تھی۔
میں نے طوطے کو پکڑا اور جلدی سے اسکی گردن مروڑ دی۔
لال پری تڑپ تڑپ کے مر گئی۔
تازہ ترین